Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرضی سعودی ملازم ظاہرکرنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی

متاثرہ ملازمین کا نام وزارت کے پورٹل سے خارج کیا جارہاہے(فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت افرادی قوت نے متعدد سعودی شہریوں کےعلم میں لائے بغیر انہیں سوشل سیکیورٹی انشورنس اسکیم میں انہیں شامل کیے جانے کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔
 متاثرہ شہریوں کا کہنا تھا کہ بعض کمپنیوں کی جانب سے انہیں اپنا ملازم ظاہر کرتے ہوئے انکا نام اور دیگر تفصیلات وزارت کے پورٹل سوشل سیکیورٹی انشورنس اسکیم میں درج کی گیا ہے جس کا انہیں علم ہی نہیں۔
شکایات موصول ہونے پروزارت نے متعلقہ کمپنیوں کی انتظامیہ سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
اس ضمن میں عاجل نیوز نے وزارت افرادی قوت کے ترجمان سعد آل حماد کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ وزارت افرادی قوت اور سوشل انشورنس اسکیم کو متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں جن میں متاثرین کی جانب سے کہا گیا تھا کہ کسی کمپنی میں باقاعدہ ملازم نہ ہونے کے باوجود انکا نام سوشل سیکیورٹی اسکیم میں کس طرح درج کیا گیاہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ شکایات موصول ہونے پرمتعلقہ نجی اداروں کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ایسے افراد کے ناموں کو سوشل سیکیورٹی انشورنس سے خارج کیا جارہا ہے جنہوں نے شکایات درج کرائی تھیں۔
مذکورہ فعل میں ملوث کمپنوں کے ذمہ داروں کے خلاف تادیبی کارروائی بھی کی جائے گی جنہوں نے وزارت اور سوشل سیکیورٹی انشورنس اسکیم میں غیر متعلقہ سعودی کارکنوں کو اپنا اہلکار ظاہر کرتے ہوئے انہیں اسکیم میں درج کرایا تھا۔
واضح رہے سعودائزیشن کے قانون کے مطابق نجی تجارتی اداروں کےلیے یہ پابندی ہے کہ وہ اپنے اداروں میں موجود غیر ملکی کارکنان کے جگہ سعودی افراد کو ملازمت فراہم کریں جس کےلیے انہیں سعودی ملازمین کو وزارت کے پورٹل پررجسٹرکرنا ہوتاہے

شیئر: