بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں بم دھماکے کے نتیجے میں سابق صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کے قریبی رشتہ دار سمیت چار افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے۔
اسسٹنٹ کمشنر سوئی عبدالحمید کورائی کے مطابق یہ دھماکہ جمعے کی صبح ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی سے 30 کلومیٹر دور موندرانی مٹ میں ہوا جس میں لیویز فورس کے اہلکاروں اور حکومتی حمایت یافتہ قبائلی امن لشکر کے رضا کاروں کو نشانہ بنایا گیا۔
علاقے کے نائب تحصیلدار باہوٹ خان نے اردو نیوز کو بتایا کہ گزشتہ رات علاقے میں نامعلوم افراد نے لیویز اہلکار نواب دین کی زمینوں پر نصب ٹیوب ویل اور شمسی توانائی کے پلیٹوں کو فائرنگ کرکے نقصان پہنچایا تھا۔
مزید پڑھیں
-
کیچ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، 10 اہلکار ہلاکNode ID: 639366