سعودی محکمہ ٹریفک نے خبردار کیا ہے کہ ’مقررہ رفتار سے تیز ڈرائیونگ قانونا منع ہے اور اس پر جرمانہ مقرر ہے۔ کوئی بھی سعودی شہری یا مقیم غیرملکی حد سے زیادہ رفتار سے گاڑی نہ چلائے‘۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ’ گاڑیوں کے تمام ڈرائیور انتہائی رفتار کی پابندی کریں اور مقررہ رفتار سے زیادہ سے گاڑی نہ چلائیں‘۔
محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ ’مملکت کے تمام علاقوں میں کیے جانے والے جائزوں سے یہ بات ریکارڈ پر آئی ہے کہ بیشتر ٹریفک حادثات حد سے زیادہ رفتار سے گاڑی چلانے کی وجہ سے ہوتے ہیں‘۔
’حادثے کی صورت میں جانی و مالی نقصان ہوتا ہے۔ سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی جانی و مالی نقصان سے بچنے کے لیے مقررہ رفتار کی پابندی کریں‘۔