Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرہ اجازت نامے کے لیے ’امیون‘ سٹیٹس لازمی

’8 ماہ قبل دوسری خوراک لینے والوں کا توکلنا پر سٹیٹس ’امیون‘ نہیں رہے گا‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ کل منگل یکم فروری کوعمرہ اجازت نامے کے اجرا کے لیے توکلنا پر ’امیون‘ سٹیٹ لازمی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق 8 ماہ یا اس سے زیادہ عرصے قبل کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لینے والوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ تیسری بوسٹر ڈوز لیں۔
وزارت صحت نے اس سے قبل واضح کیا تھا کہ 8 ماہ قبل دوسری خوراک لینے والوں کا توکلنا پر سٹیٹس ’امیون‘ نہیں رہے گا۔
وزارت حج و عمرہ نے واضح کیا ہے کہ ’جس طرح تمام سرکاری و نجی دفاتر اورا داروں میں داخلے کے لیے ’امیون‘ سٹیٹس لازمی ہے، اسی طرح مسجد الحرام میں بھی داخلے کے لیے ضروری ہے‘۔
’امیون سٹیٹس کے بغیر خواہشمند کو توکلنا اور اعتمرنا پر عمرہ یا نماز یا مسجد نبوی کی زیارت کے لیے اجازت نامہ جاری نہیں ہوگا‘۔

شیئر: