ریاض میں سنگین خلاف ورزیوں پر 661 تجارتی ادارے سیل
ریستورانوں اور کافی شاپس کو بھی سیل کیا گیا ہے(فوڈو ایس پی اے)
سعودی عرب میں ریاض میونسپلٹی نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سنگین خلاف ورزیوں پر661 تجارتی ادارے سیل کیے ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ریاض میونسپلٹی نے بیان میں کہا کہ’ اہم خلاف ورزیوں میں زہر خورانی، زائد المیعاد غذائی اشیا قابل ذکر ہیں‘۔
صحت عامہ سے تعلق رکھنے والے اداروں کے کارکنان ہیلتھ سرٹیفکیٹ کے بغیر کام کرتے ہوئے پائے گئے ہیں۔
ریاض میونسپلٹی نے بتایا کہ ’یہ خلاف ورزیاں ایسی ہیں جو مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو نقصان پہنچانے والی خلاف ورزیوں کے دائرے میں آتی ہیں‘۔
علاوہ ازیں ریاض میونسپلٹی نے ریستورانوں اور کافی شاپس کو 5 بڑی خلاف ورزیوں پر سیل کیا ہے۔