Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف میونسپلٹی نے 339 دکانوں کے خلاف کارروائی کردی

’تفتیشی اہلکاروں نے سنگین نوعیت کی خلاف ورزی پر 5 دکانوں کو سربمہر کردیا ہے‘ (فوٹو: سبق)
طائف میونسپلٹی نے بلدیہ کے ضابطوں کی خلاف ورزی پر 339  خلاف ورزیاں پکڑی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’مذکورہ خلاف ورزیاں ایک ہفتے کے دوران کئے جانے والے تفتیشی دوروں کے دوران پکڑی گئی ہیں‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’تفتیشی اہلکاروں نے شہر بھر میں واقع دکانوں، ریستورانوں اور کیفے شاپس کے علاوہ باربر شاپس کے تفتیشی  دورے کئے ہیں‘۔
’اس دوران بلدیہ ضابطوں کے علاوہ صحت اور سلامتی کے اصولوں کی خلاف ورزیوں کے علاوہ ایسے کارکن بھی گرفتار کئے گئے جن کے پاس میڈیکل کارڈ نہیں‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’تفتیشی اہلکاروں نے سنگین نوعیت کی خلاف ورزی پر 5 دکانوں کو سربمہر کردیا ہے‘۔
’بعض دکانداروں پر جرمانے عائد کئے گئے جبکہ معمولی نوعیت کی خلاف ورزی پر صرف توجہ دلانے پر اکتفا کی گئی‘۔

شیئر: