Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ بلدیہ کے 5 ہزار تفتیشی دورے، 17 تجارتی ادارے بند

’جن تجارتی اداروں کو بند کر دیا گیا ہے وہاں سنگین نوعیت کی خلاف ورزیاں ہو رہی تھیں‘ ( فوٹو: سبق)
جدہ میونسپلٹی نے گزشتہ دو دنوں کے دوران 5422 تفتیشی دورے کر کے شہر میں ایس او پیز کی پابندی کا جائزہ لیا ہے۔
سعوی پریس ایجنسی کے مطابق بلدیہ نے 29 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی ہیں جبکہ 17 تجارتی اداروں کو بند کر دیا ہے۔
بلدیہ نے کہا ہے کہ ’جن تجارتی اداروں کو بند کر دیا گیا ہے وہاں سنگین نوعیت کی خلاف ورزیاں ہو رہی تھیں‘۔
’تفتیشی دورے کے دوران معمولی خلاف ورزیوں پر دکانداروں میں سے بعض تحریری نوٹس جاری کئے گئے جبکہ بعض پر جرمانے لاگو کئے گئے‘۔
بلدیہ نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایس او پیز اور صحت عامہ کے لیے تعاون کریں۔
جہاں کہیں بھی کوئی خلاف ورزی دیکھیں تو 940 پر کال کرکے بلدیہ کو مطلع کریں۔

شیئر: