Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ضوابط کے حوالے سے میونسپلٹی کی تفتیشی کارروائیاں

تفتیش کے دوران کورونا ایس او پیز کی 41 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں(فوٹو، ٹوئٹر)
جدہ میونسپلٹی نے شہر کی مارکیٹوں، تجارتی مراکز، مالز اور رفاہ عامہ کے اداروں میں کورونا ایس او پیز پرعمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے گزشتہ 2 روز کے دوران 6008 تفتیشی دورے کیے- 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق میونسپلٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تفتیش کے دوران کورونا ایس او پیز کی 41 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں جبکہ 18 کاروباری اداروں کو سیل کردیا گیا- 
جدہ میونسپلٹی کے ذمہ دار کا کہنا تھا کہ تفتیشی دورے  19 ثانوی درجے کی بلدیاتی کونسلوں اور  15 بڑی بلدیاتی کونسلوں کے دائرے میں آنے والے مراکز میں کیے گئے- 
میونسپلٹی نے توجہ دلائی کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں مختلف قسم کی تھیں- سماجی فاصلے کی پابندی نہیں کی جارہی تھی جبکہ حفاظتی ماسک صحیح طریقے سے استعمال نہیں کیا جارہا تھا- علاوہ ازیں توکلنا ایپ کے ذریعے ہیلتھ ریکارڈ چیک نہیں کیا جارہا تھا- 
جدہ میونسپلٹی نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے کہا کہ وبا سے نجات حاصل کرنے اور کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے میں آپ حضرات کا کردار بے حد اہم ہے- آپ نہ صرف یہ کہ خود ایس او پیز کی پابندی کریں بلکہ خلاف ورزی مشاہدے میں آنے پر شکایت کے ادارے  کو 940 یا بلدی ایپ کے ذریعے مطلع کریں-

شیئر: