Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخ کم ہوگئے

24 قیراط ایک گرام سونا 216.94 ریال میں دستیاب رہا (فائل فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں میں بدھ کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں گراوٹ کے اثرات سے سونے کے نرخوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق 24 قیراط ایک گرام سونا 216.94 ریال میں دستیاب رہا۔
اکیس قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 189.83 ریال رہی جبکہ 18 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 162.71 ریال تک رہی جبکہ 14 قیراط ایک گرام سونا 126.55 ریال میں دستیاب رہا۔ 
مملکت میں ایک اونس سونے کی قیمت 6747 ریال رہی جبکہ 21 قیراط 8 گرام کا سکہ 1519 ریال میں فروخت ہوا۔

شیئر: