Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی آرمی چیف کی قبرص کے صدر سے ملاقات

 جنرل الرویلی وزارت دفاع کے افسران کے ہمراہ قبرص کے دورے پر ہیں( فوٹو ایس پی اے) 
سعودی آرمی چیف جنرل فیاض بن حامد الرویلی نے میں قبرص کے صدر سے ملاقات کی ہے۔
 جنرل فیاض بن حامد الرویلی قبرص کے آرمی چیف کی دعوت پر وزارت دفاع کے اعلی افسران کے ہمراہ دورے پر ہیں۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق آرمی چیف جنرل الرویلی نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے جو سعودی مسلح افواج کے قائد اعلی بھی ہیں اور ولی عہد کی جانب سے قبرص کے صدر، حکومت اور عوام کے لیے خیرسگالی کا پیغام پہنچایا ہے۔
قبرص کے صدر نے اس موقع پر کہا کہ’ قبرص اور سعودی عرب کے تعلقات مضبوط ہیں۔ سعودی آرمی چیف کے دورہ قبرص سے دونوں ملکوں کے  درمیان عسکری تعاون کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں مدد ملے گی‘۔
جنرل الرویلی نے قبرص میں نیشنل گارڈز سٹاف پریذیڈنسی کا دورہ کیا جہاں چیف نیشنل گارڈز نے ان کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر انہیں سرکاری پروٹوکول دیا گیا۔ 
اس موقع پر قبرص اور مملکت کے درمیان عسکری تعاون  کے شعبوں کا جائزہ اور باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جنرل الرویلی نے قبرص میں نیشنل گارڈز سٹاف پریذیڈنسی کا دورہ کیا(فوٹو ایس پی اے)

قبرص کی وزارت دفاع نے جنرل الرویلی اور ان کے ہمراہ وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں قبرص کے وزیر دفاع بھی شریک ہوئے۔ 
جنرل الرویلی نے قومی سلامتی کے مشیر سے بھی ملاقات کی۔ باہمی دلچسپی کے امور پر نقطہ ہائے نظر کا تبادلہ کیا۔ 
دورے کے اختتام پر جنرل الرویلی نے دونوں دوست ملکوں کے عسکری تعلقات، عسکری تعاون، مشترکہ دفاع کے امور کی اہمیت اجاگر کی۔
ملاقاتوں کے دوران قبرص میں متعین سعودی سفیر خالد الشریف اور وزارت دفاع کے  اعلی افسران بھی موجود رہے۔ 

شیئر: