Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان سے صدر قبرص کی ملاقات ، اہم امور پر مذاکرات

 ریاض.... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور قبرص کے صدر نے بدھ کو ریاض کے قصر یمامہ میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماﺅں نے سرکاری مذاکرات کئے۔ سعودی عرب اور قبرص کے تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ مختلف شعبوں میں تعاون کے طریقوں اور خطے کے حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ملکوں کے نقطہ نظر میں یگانگت پائی گئی۔ شاہ سلمان اور صدر قبرص کی موجود گی میں دہرے ٹیکس سے بچاﺅکے معاہدے ،نقل وحمل کے شعبے میں عملی پروگرام اور دونوں ملکوں کے دفاتر خارجہ کے دوران سیاسی مشاورت کی مفاہمتی یاد داشت ہوئے۔ شاہ سلمان نے معزز مہمان اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا۔ دونوں ملکوں کی اہم اور متعلقہ شخصیات ،مذاکرات، معاہدوں و مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط اور ظہرانہ میں شریک ہوئیں۔ قبرص کے صدر پہلی بار سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچے ہیں۔  

شیئر: