Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’انٹرسٹی بس پروجیکٹ سے 35 ہزار اسامیاں فراہم ہوں گی‘

پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے سرمایہ کاروں سے درخواستیں طلب کی ہیں(فوٹو ایس پی اے)
سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے مملکت میں انٹرسٹی بس سروس کے لیے سرمایہ کاروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’مملکت میں 200 سے زیادہ شہروں اور کمشنریوں کو مسافر بسوں سے جوڑنے کے خواہشمند سرمایہ کار ٹرانسپورٹ سکیموں میں حصہ لے سکتے ہیں‘۔
پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی بری، بحری اور ریلوے ٹرانسپورٹ سیکٹرز کو منظم کرنے والا ادارہ ہے۔ 
پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ’ پرائیویٹ سیکٹر کے لیے پرکشش مواقع ہیں۔ معیاری سروس فراہم کرنے کے لیے مقابلے میں آسکتے ہیں‘۔
’ سالانہ 60 لاکھ سے زیادہ افراد کو 300 سے زیادہ پوائنٹس کے ذریعے سفر کی سہولت فراہم کرنے کی گنجائش ہے۔ 76 ٹریک 200 شہروں اور کمشنریوں سے گزرتے ہیں۔ ان روٹس پر تقریبا 560 بسیں چلائی جاسکتی ہیں۔ اس پروجیکٹ سے بالواسطہ اور بلاواسطہ 35 ہزار سے زیادہ اسامیاں فراہم ہوں گی‘۔

شیئر: