Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متحدہ عرب امارات نے تین حملے ناکام بنا دیے، ڈرونز تباہ

جارحیت سے بچانے کےلیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں( فوٹو العربیہ)
متحدہ عرب امارات نے اپنی فضائی حدود میں ڈرون حملوں کی نئی کوشش ناکام بنائی ہے۔
وزارت دفاع نے بدھ کو آبادی والے علاقوں سے دور فضائی حدود میں داخل ہونے والے تین’ دشمن ڈرونز‘ کو راستے میں روک کر تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق امارات کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں ڈون تباہ کیے جانے کی تصدیق کی اور کہا کہ ’کسی بھی خطرے سے نمٹنے کےلیے تیارہیں‘۔
بیان میں کہا گیا ’ریاست اور اس کی حدود کو کسی بھی جارحیت سے بچانے کےلیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں‘۔
یاد رہے کہ امارات نے پیر کو حوثی باغیوں کی جانب سے ایک بیلسٹک میزائل حملہ ناکام بنایا تھا۔
عرب نیوز کے مطابق میزائل حملہ اس وقت کیا گیا جب اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ یو اے ای کے دورے پر تھے۔
 

شیئر: