Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سفارتخانہ پاکستان کا عملہ ہم وطنوں کو بہترین سہولتیں فراہم کر رہا ہے، سردارخٹک

  پاکبانوں کو ایسی سہولیات فراہم کی گئی ہیںجو کسی دوسرے ملک کے سفارتخانے یا قونصلیٹ میں مہیا نہیں
 
ریاض( ذکاءاللہ محسن) سفارتخانہ پاکستان ریاض کے ہیڈ آف چانسلری سردار خٹک نے کہا ہے کہ ہماری اولین خواہش ہے کہ سفارتخانے میں آنے والے تمام افراد کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔ سفارت خانے کی جانب سے ایسی سہولیات فراہم کی گئی ہیںجو کسی اوردوسرے ملک کے سفارتخانے یا قونصلیٹ میں مہیا نہیں۔ سفارتخانے کے ہال میں8 ایسے ہیلپ کاونٹر قائم کئے ہیں جس پر تعینات عملہ ہر طرح کی معلومات فراہم کرنے کے علاوہ لوگوں کی رہنمائی بھی کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ5 کاونٹرز ایسے ہیں جن پر جوازات کے ٹوکن مہیا کظی جاتے ہیں۔مختلف مقامات پر لوگوں کی رہنمائی کے لئے بورڈ لگائے گئے ہیں جن پر اہم معلومات درج ہیں۔دوسری طرف کمیونٹی ویلفئیر اتاشی محمود لطیف نے کہا ہے کہ جوتارکین وطن سعودی قوانین سے ناواقف ہیں ،ہم ان کو قانونی پہلوں سے آگاہ کر رہے ہیں ۔ناخواندہ افراد کے لئے کاغذی کاروائی بھی سفارتخانے کا عملہ ہی فرائض سر انجام دے رہا ہے۔ ایک چھت تلے فوٹوا سٹیٹ اور فوٹو اسٹوڈیو کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔دریں اثنائ معروف پاکستانی تاجر شیخ سعید نے کہا ہےکہ وہ سعودی حکومت کا تہہ دل سے مشکور ہیں جھنوں نے مہلت کا اعلان کرکے لوگوں کو بہتر ریلیف دیا ہے۔ جس طرح پاکستانی سفارتخانے کا تمام عملہ اپنے ہم وطنوں کو سہولیات فراہم کر رہا ہے، وہ قابل تحسین ہے۔پاکستانیوں کو بڑی تیزی کے ساتھ آوٹ پاسز، پاسپورٹ اور دیگر دستاوزات مہیا کی جارہی ہیں۔ اس سے واپس جانے والے پاکستانی بہت خوش بھی ہیں۔ مہلت سے فائدہ اٹھانے کے لئے آئے ہوئے افراد میں سے اسد اللہ نامی نوجوان کا کہنا تھا کہ وہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا شکریہ ادا کرتے ہیں جھنوں نے اس رعایت کا اعلان کیا ہے۔ اس سے وہ با آسانی پاکستان جا سکیں گے۔ وہ ایمبیسی کے انتظامات سے بھی ہر طرح سے مطمئن ہیں۔
 
 

شیئر: