Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطیف میں مصنوعی جزیرہ جہاں سے تازہ مچھلیاں فراہم کی جاتی ہیں

جزیرہ ایک لاکھ بیس ہزار مربع میٹر سے زیادہ رقبے پر پھیلا ہوا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کی قطیف کمشنری میں ایک لاکھ بیس ہزار مربع میٹر سے زیادہ رقبے میں پھیلے مصنوعی جزیرے پرمچھلیوں کا کاروبار ہورہا ہے۔ مملکت کی مختلف منڈیوں کو مچھلیاں فراہم کی جارہی ہیں۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق جزیرے کی تیاری پر 12 کروڑ 18 لاکھ 19 ہزار 840 ریال لاگت آئی ہے۔
یہاں مچھلیاں فروخت کرنے والوں اور خریدنے والوں کے لیے تمام ضروری سہولتیں موجود ہیں۔

مملکت کی مختلف منڈیوں کو مچھلیاں فراہم کی جارہی ہیں(فوٹو ایس پی اے)

خلیج عرب سے مچھلیاں اور جھینگے پکڑے جاتے ہیں اور انہیں  فروخت کردیا جاتا ہے جس کے لیے ایک ہال مختص ہے جو 7 ہزار مربع میٹر پر پھیلا ہوا ہے۔ 
 جزیرے میں 84 دکانیں کھولی گئی ہیں جہاں مچھلیاں ریٹیل میں فروخت کی جاتی ہیں۔ دکانیں 5 ہزار مربع میٹر کے رقبے میں پھیلی ہوئی ہیں۔
الشرقیہ کے میئر انجینیئر فہد الجبیر نے بتایا کہ’ قطیف کمشنری میں مچھلیوں کی افزائش اور کاروبار کے لیے مصنوعی جزیرہ سعودی وژن 2030 کے اہداف سے ہم آہنگ ہے‘۔
قطیف میں ماہی گیروں کی کونسل کے سربراہ محمد القصاب نے کہا کہ ’جزیرے کا محل وقوع منفرد ہے۔ یہاں سے روزانہ کی بنیاد پر تازہ مچھلیاں مارکیٹ کو مل رہی ہیں‘۔

شیئر: