Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ: بلدیہ کی کارروائی ، 11 ٹن غیر معیاری مچھلیاں ضبط

گودام سے 11 ٹن مچھلیاں اور چھینکے برآمد ہوئے(فوٹو، سبق نیوز)
مکہ مکرمہ میں بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں نے ایک گودام سے 11 ٹن سے زائد غیر معیاری مچھلیاں ضبط کرلی ۔ گودام میں مچھلیوں کو خشک کرنے کی کارروائی غیرمعیاری طریقے پرغیر ملکی کرتے تھے۔
مچھلیوں کو دھوپ میں غیر صحت مند طریقے سے سکھا کرانہیں فروخت کیا جاتا تھا جو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔
ویب نیوز ’سبق ‘ کے مطابق مکہ مکرمہ میں العزیزیہ علاقے کی بلدیہ کےڈائریکٹر عمر المالکی نے بتایا کہ بلدیہ کو اطلاع ملی تھی کہ ’ملکان‘ محلے کے ایک گودام میں غیر ملکی بڑے پیمانے پر مچھلیاں لاتے ہیں اور انہیں خشک کرنے کےلیے رسیوں پر لٹکا دیتے ہیں جس سے علاقے میں شدید تعفن پھیل جاتا ہے۔
اطلاع ملنے پر بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں نے گودام پر چھاپہ مارا جہاں ہزاروں کی تعداد میں مچھلیاں سکھائی جارہی تھیں جبکہ بڑی تعداد میں جھینگے بھے پھیلائے گئے تھے۔
ریجنل بلدیہ کے نگران کا کہنا تھا کہ تفتیشی ٹیموں نے 11 ٹن غیر معیاری مچھلیاں ضبط کر کے انہیں تلف کردیا۔ غیر قانونی کام کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا جہاں ان سے تحقیقات کی جائیں گی۔

شیئر: