غیر قانونی افراد کو سفر کی سہولت فراہم کرنے پر صومالی گرفتار
دراندازوں کی مدد قابل سزا سنگین جرائم میں سے ایک ہے(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں عسیر پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’سرحدی امن قانون کی خلاف ورزی کرنے والے چار افراد کو سفر کی سہولت فراہم کرنے والے صومالیہ کے شہری کو گرفتارکیا گیا ہے‘۔
غیر قانونی تارکین کو بھی حراست میں لے کر انہیں پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے۔
الوطن اخبار کے مطابق پولیس ترجمان نے بیان میں انتباہ کیا کہ’ جو شخص بھی مملکت کے سرحدی امن قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کسی طرح کی سہولت فراہم کرے گا انہیں دراندازی میں مدد، رہائش یا ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرے گا اسے پندرہ برس تک قید اور دس لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا ہوگی‘۔
’گاڑی اور رہائش کو ضبط کرلیا جائے گا، اس کی تشہیر بھی ہوگی‘۔
پولیس ترجمان نے بیان میں کہا کہ’ دراندازوں کی مدد قابل سزا سنگین جرائم میں سے ایک ہے‘۔
ترجمان نے تمام شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو پھر ہدایت کی کہ’ وہ اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون نافذ کرنے والوں کے حوالے کرانے میں اپنا کردارادا کریں‘۔