نئی دہلی... ریزرو بینک آف انڈیا نے 200روپے کے بینک نوٹ جاری کرنے کی تجویز کومنظور ی دے دی ۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ فیصلہ مارچ میں ریزرو بینک آف انڈیا کی بورڈ میٹنگ میں کر لیا گیا تھا۔ حکومت جیسے ہی نئے نوٹوں کے اجرا کے آر بی آئی کے فیصلہ کو باقاعدہ منظوری دے گی۔ 200روپے کے نوٹوں کی طباعت شروع ہوجائےگی جو جون میں متوقع ہے۔