Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابہا ہوائی اڈے پر حوثیوں کے حملے میں زخمی ہونے والے 12 افراد کون ہیں؟ 

زخمیوں میں سعودی، بنگلہ دیشی ، انڈین اور دیگر ممالک کے شہری شامل ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
عرب اتحاد برائے یمن کے ترجمان بریگیڈیئر ترکی المالکی نے کہا ہے کہ جمعرات کو ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش پر تباہ کیے جانے والے ڈرون کے ملبے سے جو 12ا فراد زخمی ہوئے ہیں ان کا تعلق مختلف ممالک سے ہے۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق بریگیڈیئرالمالکی نے مزید کہا کہ ڈرون کو تباہ کرنے کی کوشش کے دوران اس کے پرخچے اڑ گئے تھے جو ایئرپورٹ کے احاطے میں آکر گرے  جن سے دو سعودی شہری، چار بنگلہ دیشی، دو نیپالی، ایک فلپائنی، ایک سری لنکن اور ایک انڈین زخمی ہوئے ہیں۔ 
المالکی نے توجہ دلائی کہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اہلکاروں اور مختلف ملکوں کے مسافر شہریوں کو نشانہ  بنانا جنگی جرم ہے۔  
المالکی نے کہا کہ  حوثیوں نے ایئرپورٹ پر حملہ کرکے بین الاقوامی انسانی قانون کے روایتی اصولوں کی دھجیاں اڑائی ہیں۔ سب جانتے ہیں کہ ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ سول ایئرپورٹ ہے اور بین الاقوامی انسانی قانون کے بموجب اسے حملوں سے تحفظ حاصل ہے۔

شیئر: