Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عراق اور شام سے اسلحہ کی صفائی کیلئے 50سال درکار ہونگے،یواین

اقوام متحدہ .... اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ عراق اور شام سے بارودی سرنگیں ، گولہ بارود اور دیگر گولہ بارود کو جو اب تک نہیں پھٹے ۔ اٹھانے کیلئے 40سے 50سال درکار ہونگے۔ اقوام متحدہ کے بارودی سرنگوں کو صاف کرنے والے ادارے کے ڈائریکٹر ایگنس مارکیلو نے بارودی سرنگوں سے آگاہی کے بین الاقوامی دن کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان علاقوں کو داعش کے قبضے سے چھڑانے کے بعد وہاں اسلحہ کی صفائی کیلئے ہر سال 170ملین ڈالر سے 180ملین ڈالر درکار ہونگے۔ صرف موصل سے اسلحہ کو ٹھکانے لگانے کیلئے سالانہ 50ملین ڈالر کی ضرورت ہوگی۔ اس وقت عراقی فوج اور امریکہ کی قیادت میں بین الاقوامی اتحادی فوج موصل پر دوبارہ قبضے کیلئے ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے کارروائی کررہی ہے۔اب داعش نے اس شہر پر قبضہ کررکھا ہے۔ یہ عراق کا دوسرا بڑا شہر ہے۔ عراق کا کہناہے کہ اس نے شہر کے مشرقی علاقے کو آزاد کرالیا ہے تاہم مغربی حصے میں ابتک لڑائی جاری ہے۔ایگنس کا کہناتھا کہ عراق اور شام کو اسلحہ سے پاک کرنا ایک انتہائی مشکل اور پیچیدہ عمل ہوگا۔ جتنی رقم ہوگی اس حساب سے ٹیموں کی تعداد بڑھائی جائیگی اور اسی طرح سے ہم عراقی فوج کو زیادہ سے زیادہ تربیت دے سکیں گے۔ حتمی صورت یہ ہے کہ عراقی حکومت کو اتنا طاقتور بنادیا جائے کہ وہ اپنے مسائل خود حل کرسکے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اس سلسلے میں زیادہ سے زیادہ فنڈ فراہم کرے بشرطیکہ وہ چاہتے ہوں کہ مہاجرین اور بے گھر عراقی و شامی بحفاظت اپنے گھروں کو چلے جائیں۔

شیئر: