وزیراعظم پاکستان عمران خان اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے الگ الگ ملاقات کی ہے۔
پیر کے روز وزیراعظم آفس سے جاری کردہ تفصیل کے مطابق ملاقات میں فوج سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Chief of Army Staff General Qamar Javed Bajwa called on Prime Minister @ImranKhanPTI today.
Professional matters pertaining to Pakistan Army were discussed during the meeting. pic.twitter.com/X1LpZgZQju
— Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) February 14, 2022
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات سے متعلق مزید تفصیل جاری نہیں کی گئی ہے۔
قبل ازیں پیر ہی کے روز صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیف آف آرمی اسٹاف، جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی تھی۔
ایوان صدر کے مطابق ملاقات میں قومی سلامتی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے صدر مملکت کو سیکورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ تیاری، دہشت گرد عناصر کے خلاف اقدامات پر بریفنگ بھی دی۔
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیف آف آرمی اسٹاف، جنرل قمر جاوید باجوہ، کی ملاقات
ملاقات میں قومی سلامتی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
آرمی چیف کی صدر مملکت کو سیکورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ تیاری، دہشت گرد عناصر کے خلاف اقدامات پر بریفنگ pic.twitter.com/PKd368ubQy
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) February 14, 2022