وزیراعلیٰ سندھ کی بحرین کے قونصل جنرل سے الوداعی ملاقات
وزیراعلیٰ سندھ نے قونصل جنرل کو شیلڈ، اجرک اور سندھی ٹوپی کے تحائف بھی پیش کیے (فوٹو: سی ایم ہاؤس)
پاکستان کے صوبہ سندھ کے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے بحرین کے قونصل جنرل یاسرعیسیٰ اجلان کی الوداعی ملاقات ہوئی ہے۔
وزیر اعلیٰ ہاؤس سندھ کی پریس ریلیز کے مطابق منگل کو کراچی میں ہونے والی اس ملاقات میںں وزیراعلیٰ سندھ نے قونصل جنرل کی خدمات کو سراہا۔
انہوں بحرین کے قونصل جنرل نے اپنی معیاد کے دوران سندھ حکومت کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے قونصل جنرل کو شیلڈ، اجرک اور سندھی ٹوپی کے تحائف بھی پیش کیے۔