Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب نیوز کے ہفتہ وار پوڈ کاسٹ ’دی میمان شو‘ کا آغاز

پہلی قسط کا دورانیہ 30 منٹس ہوگا اور یہ جمعرات کو ریلیز کی جائے گی (فوٹو عرب نیوز)
مشرق وسطیٰ کے سرکردہ انگریزی اخبار عرب نیوز نے اپنی ملٹی میڈیا پروڈکشن کے شعبے میں ایک ہفتہ وار پوڈ کاسٹ ’دی میمان شو‘ شروع کیا ہے جس کی میزبانی رپورٹر حسام المیمان کریں گے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ شو کمپنی کے ریاض میں واقع ہیڈ کوارٹرز میں ریکارڈ ہو گا۔
میڈیا میں کئی برس سے کام کرنے والے حسام المیمان نے عرب نیوز اور دیگر ادروں کے لیے بڑے سپورٹس، انٹرٹینمنٹ اور کلچرل ایونٹس کی کوریج کی ہے۔
اس شو میں میزبان اور مہمانوں کے درمیان ذاتی اور اس سے ملتی جلتی گفتگو ہو گی۔ مہمانوں میں اداکار، کامیڈین، ماڈلز، کھلاڑی اور دیگر شخصیات شامل ہوں گی۔
عرب نیوز کے ایڈیٹر انچیف فیصل جے عباس کا کہنا ہے کہ ’دی میمان شو سے عرب نیوز اس بات کو یقینی بنائے گا کہ یہ اپنے قارئین کو سمجھتے ہوئے بدلتے خطے کی آواز بنے۔‘
میزبان حسام المیمان نے کہا کہ ’میرے خیال میں اس شو کو غیر روایتی گفتگو مختلف بناتی ہے۔ اس کا عنوان ’مجھے کہانیاں پسند ہیں، آپ کی کہانی کیا ہے۔‘
اس شو کی پہلی قسط میں امریکی کانٹینٹ کرییئٹر پیرس ویرا کو مدعو کیا گیا ہے جو سعودی عرب میں رہتی ہیں۔ وہ دبئی ایکسپو میں سعودی پویلین کی ویڈیو بنانے، سعودی عرب میں زندگی اور دنیا بھر میں اپنے سفر کے تجربات شیئر کریں گی۔
پہلی قسط کا دورانیہ 30 منٹس پر مشمتل ہو گا اور یہ جمعرات کو ریلیز کی جائے گی۔

شیئر: