مشرق وسطیٰ کے نامور انگریزی اخبار ’عرب نیوز‘ نے جاپان آن لائن ایڈیشن کا آغاز کر دیا ہے، جو جاپانی اور انگریزی زبان میں شائع کیا جا رہا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق جاپان ایڈیشن سعودی عرب اور جاپان کے درمیان خوشگوار کاروباری، تجارتی اور ثقافتی تعلقات کی علامت ہے۔
عرب نیوز جاپان کی ویب سائٹ (www.arabnews.jp) کی لانچ جاپانی بادشاہ ناروہیتو کی تاج پوشی کی تقریب والے دن رکھی گئی ہے۔
عرب نیوز کے نئے ویب ایڈیشن کا مقصد جاپان اور سعودی عرب کے درمیان کاروبار، حالات حاضرہ اور فنون لطیفہ پر معلومات کا تبادلہ کرنا ہے۔
#WATCH: Arab News Japan edition is officially launched and live @ArabNewsjp...https://t.co/pNM7pLikTf pic.twitter.com/azxa6zQnfY
— Arab News Japan (@ArabNewsjp) October 21, 2019
جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ہونے والی لانچ میں شرکت کے دوران جاپانی وزیر دفاع نے سعودی اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ جاپان ایڈیشن کے ذریعے بہت سے جاپانی اپنی زبان میں عرب دنیا کے بارے میں جان سکیں گے۔
’ہم بہت سارا تیل جاپان سے درآمد کرتے ہیں اور ٹویوٹا گاڑیاں برآمد کرتے ہیں، لیکن ہمارے تعلقات کو اس سے آگے جانے کی ضرورت ہے۔‘
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ کے تنازع میں جاپان بہتر کردار ادا کر سکتا ہے۔
عرب نیوز کے پاکستان ایڈیشن کی کامیابی کے بعد جاپانی زبان میں شائع ہونے والا یہ دوسرا غیر ملکی ایڈیشن ہے۔
Arab News launches Japanese language edition to coincide with the enthronement of Emperor Naruhito in Tokyo https://t.co/UfP7ZVtfMC#ArabNews pic.twitter.com/ASHlH4fgAK
— Arab News (@arabnews) October 22, 2019