کورونا کے مریضوں میں نمایاں کمی، 997 کیسز کی اندراج
’گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1928 مریض شفایاب ہوئے ہیں‘ (فوٹو: واس)
سعودی عرب میں آج ہفتے کو کورونا کے مریضوں کی روزانہ تعداد میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے 997 کیسز کا اندراج کیا ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’ایک مریض ہلاک ہوا ہے جبکہ 876 مریضوں کی حالت نازک ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1928 مریض شفایاب ہوئے ہیں‘۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 738331 ہوگئی ہے، شفایابی حاصل کرنے والے 709420 ہوگئے ہیں جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد 8982 ہے۔