Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں یوم تاسیس پر فنی ریلی، 3500 فنکار شریک ہوں گے

’وادی نمار سیاحتی مقام پر ریلی کے لیے دو کلو میٹر کا طویل ٹریک مختص کیا گیا ہے‘ (فوٹو: سبق)
ریاض میں منگل 22 فروری کو یوم تاسیس کی مناسبت سے فنی ریلی کا انعقاد ہوگا جس میں 3500 فنکار حصہ لیں گے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ریلی میں قومی نغموں کے علاوہ سعودی ریاست کی تاریخ بھی پیش کی جائے گی۔
ریاض کے جنوب میں وادی نمار سیاحتی مقام پر ریلی کے لیے دو کلو میٹر کا طویل ٹریک مختص کیا گیا ہے جہاں قدرتی خوبصورتی کے ساتھ تاریخی یادگاریں بھی وابستہ ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’وادی نمار میں منعقد ریلی میں داخلہ شام 6 بجے سے ساڑھے 9 بجے تک ہوگا جبکہ ایکٹیویٹی رات ساڑھے 11 بجے تک جاری رہے گی‘۔

شیئر: