جبل اللوز اور مرکز علقان میں برفباری، تصاویر وائرل
جبل اللوز اور مرکز علقان میں برفباری، تصاویر وائرل
ہفتہ 19 فروری 2022 21:51
برفباری کے بعد بڑی تعداد میں لوگ وہاں پہنچ گئے (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے تبوک ریجن میں سنیچر کو جبل اللوز اور مرکزعلقان میں ہلکی بارش اور برفباری ہوئی ہے۔
برفباری کے بعد بڑی تعداد میں لوگ وہاں پہنچ گئے اور موسم کا لطف اٹھایا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے جبل اللوز اور مرکزعلقان میں برفباری کی تصاویر جاری کی ہیں۔
یاد رہے کہ سعودی موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی نے کہا تھا کہ ’ سنیچر سے پیر تک مملکت کا موسم غیرمستحکم رہنے اور شمالی علاقوں میں برفباری اور بارش کا امکان ہے‘۔
الوطن اخبار کے مطابق ’مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، تبوک، قصیم، مشرقی ریجن اور شمالی ریجن نیز الجوف، باحہ،عسیر، ریاض اور حائل کے متعدد علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، یہ سلسلہ کئی روز تک جاری رہے گا‘۔