’سردی کی مزید لہریں آ سکتی ہیں، درجہ حرارت کم ہوگا‘
جنوبی مملکت میں سردی بڑھے گی، گرد آلود تیز ہوائیں چلیں گی( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی موسمیات کے قومی مرکزکے ترجمان حسین القحطانی نے کہا ہے کہ موسم سرما ابھی ختم نہٰں ہوا، موسم بہار کی آمد میں 16 روز باقی ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق حسین القحطانی نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ’ سعودی عرب میں اس سال سردی کی پانچ لہریں آئی ہیں۔ اس دوران چھ ڈگری منفی درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔‘
قومی مرکز کے ترجمان نے کہا کہ ’موسم سرما ابھی باقی ہے، اس دوران سردی کی مزید لہریں بھی آ سکتی ہیں۔‘
قومی مرکز نے توقع ظاہر کی کہ ’مملکت کے مشرقی اور وسطی علاقوں میں درجہ حرارت مسلسل کم ہوگا۔ جنوبی مملکت میں سردی بڑھے گی۔ اس دوران گرد آلود تیز ہوائیں چلیں گی جس سے مملکت کے مغربی اور جنوب مغربی علاقے متاثر ہوں گے۔‘