لیجنڈ فٹبالر پیلے نے سعودی فٹبال فیڈریشن کو خواتین کی قومی ٹیم کے پہلے بین الاقوامی میچ کے تجربے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی خواتین ٹیم کا پہلا برادرانہ میچ ہوا، یہ تاریخی دن ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
تبوک میں خوراک محفوظ رکھنے کے لیے چٹانوں میں بنے قدیم گودامNode ID: 646611
-
مینوفیکچرنگ سیکٹر میں خواتین کی تعداد 77 ہزار سے زیادہNode ID: 646626
ٹوئٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پرپیلے نے کہا ہے کہ ’سعودی خواتین ٹیم کا پہلا میچ صرف سعودی شہریوں کے لیے اہمیت کا حامل نہیں بلکہ ان سب کے لیے نہایت اہم ہے جو فٹبال کو پسند کرتے ہیں۔‘
واضح رہے کہ سعودی فٹبال لیگ نے قبل ازیں قومی خواتین ٹیم کا اعلان کیا تھا جس کا مالدیپ میں پہلا میچ سیشلز کی قومی ٹیم کے ساتھ ہوا۔
I want to congratulate the @saudiFF and their Women's National Football Team for their first ever official @FIFAcom match. Today is a historic day not only for you, but for everyone who loves football. @abdulazizTF @yalmisehal @adwaalarifi @ialkassim @lamiabahaian @Saff_wfd pic.twitter.com/hvpIshVwkL
— Pelé (@Pele) February 20, 2022