Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مینوفیکچرنگ سیکٹر میں خواتین کی تعداد 77 ہزار سے زیادہ

سعودی ملازمین کی تعداد 2 لاکھ 18 ہزار 854 ریکارڈ کی گئی۔ (فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی عرب میں مینوفیکچرنگ سیکٹر میں خواتین کی تعداد 77 ہزار 600 تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں 83 اعشاریہ سات فیصد سعودی خواتین ہیں۔ یہ اعداد و شمار 2021 کی تیسری سہ ماہی کے آخر تک کے ہیں۔ 
الاقتصادیہ کے مطابق مینوفیکچرنگ سیکٹر میں کام کرنے والی خواتین کی تعداد 77 ہزار 625 ریکارڈ کی گئی ہے۔ ان میں 64 ہزار 910 سعودی اور 12 ہزار 715 غیر ملکی خواتین شامل ہیں۔ 
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق مینوفیکچرنگ سیکٹر میں سعودی ملازمین کی تعداد دو لاکھ 18 ہزار 854 ریکارڈ کی گئی۔ سعودیوں کا تناسب 26 اعشاریہ تین فیصد ہوگیا۔ یہ اعداد و شمار2021 کی تیسری سہ ماہی کے آخر کے ہیں۔  
ایک سال کے دوران اس سیکٹر میں 11 ہزار 65 نئے سعودی ملازم ہوئے ہیں۔ پانچ اعشاریہ تین فیصد کا اضافہ ہوا۔ اس سے قبل 2020 کی تیسری سہ ماہی کے آخر میں سعودیوں کی تعداد دو لاکھ 7 ہزار 789 تھی۔
سیکٹر میں غیرملکی کارکنان کی تعداد  چھ لاکھ 11 ہزار 982 ریکارڈ کی گئی۔ یہ کل ملازمین کا 73 اعشاریہ سات فیصد ہیں جبکہ 2020 کی تیسری سہ ماہی کے آخر میں سیکٹر سے 11 ہزار 366 غیرملکی نکل گئے تھے۔ 

شیئر: