سعودی ٹیلی کام ایس ٹی سی کے خالص منافع میں 3 فیصد اضافہ ریکارڈ
خالص منافع میں ایک سال پہلے کے مقابلے میں 316 ملین ریال کا اضافہ ہوا (فوٹو عرب نیوز)
سعودی ٹیلی کام جائنٹ ایس ٹی سی نے 2021 میں اپنی شیئرز کی فروخت میں 11.3 بلین ریال خالص منافع میں 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ریاض میں مقیم ٹیلی کام آپریٹر نے ایک بیان میں کہا کہ ہے خالص منافع میں ایک سال پہلے کے مقابلے میں 316 ملین ریال کا اضافہ ہوا جس سے آمدنی میں 7.6 فیصد اضافہ ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ سال کے دوران آمدنی 63.4 بلین ریال رہی جو کہ 2020 میں 58.9 بلین ریال تھی۔
ایس ٹی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اولیان الویٹیڈ نے کہا کہ ’یہ انٹرپرائز بزنس یونٹ میں مضبوط کارکردگی کی وجہ سے ہوا جو اپنی آمدنی میں 20.9 فیصد اضافہ کرنے میں کامیاب رہا ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ اس اضافے کو ہول سیل کاروبار اور رہائشی طبقوں کی سپورٹ حاصل تھی جس کی وجہ سے ان کی فروخت میں بالترتیب 2.9 اور 10.5 فیصد اضافہ ہوا۔
ایس ٹی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا کہنا تھا کہ سبسکرپشنز میں اضافے نے ٹیلی کام آپریٹر کی کارکردگی کو بھی بہتر بنایا۔
ایس ٹی سی نے الگ سے کہا ہے کہ وہ 2021 کی چوتھی سہ ماہی کے لیے 1.99 بلین ریال یا ایک سعودی ریال فی شیئر کا منافع تقسیم کرے گا۔
ایس ٹی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اولیان الویٹیڈ نے برانڈ فنانس کے اعداد و شمارکا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فرم کو مسلسل دوسرے سال ٹیلی کام کے شعبے میں سب سے قیمتی برانڈ سمجھا گیا ہے اور اس نے خطے میں اپنے حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
گزشتہ دو سالوں میں برانڈ ویلیو میں 31 فیصد اضافے کے ساتھ کمپنی خطے میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا برانڈ تھا جس کے باعث 2021 میں اس کے شیئرز 10.6 بلین ڈالر تک پہنچ گئے۔