نیویارک- - - - - روس کی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ شام میں روس کے فوجی اڈے محفوظ ہیں۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹین کے ترجمان دیمیتری پیسکوف نے ان حملوں کو 'ایک خود مختار ملک کے خلاف جارحیت' قرار دیا ہے۔روس کے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ’یہ صاف ظاہر ہے کہ امریکی میزائل حملوں کی تیاری پہلے ہی سے کی گئی تھی۔دوسری جانب برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ روس امریکہ کے ساتھ شام میں فضائی تحفظ کے معاہدے کو معطل کر رہا ہے۔ روس کی وزارت دفاع کے ترجمان اگور کونشینکوف نے کہا ہے کہ شام میں روس کے فوجی اڈے محفوظ ہیں۔امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انھوں نے ہی اس شامی فضائی بیس پر حملے کا حکم دیا تھا جہاں سے منگل کو شامی فضائیہ نے حملے کیے تھے۔ امریکی صدر نے اس موقع پر 'تمام مہذب ممالک' سے شام میں تنازعے کو ختم کرنے میں مدد کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔ادلیب کے علاقے خان شیخون میں مبینہ زہریلی گیس کے حملے میں اب تک 27 بچوں سمیت کم سے کم 72 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔