Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’حفیظ لاہور کے اگلے میئر بننا چاہتے ہیں‘ پروفیسر نے ناقدین کو چپ کروا دیا

حفیظ نے 69 کی اننگز کھیلی۔ (تصویر: پی ایس ایل)
لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ میں دھیمے انداز میں بیٹنگ کرنے پر محمد حفیظ کو سوشل میڈیا صارفین نے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا، لیکن فائنل مقابلے میں محمد حفیظ نے اس تنقید کا جواب اپنے بیٹ سے دیا ہے۔
یونائیٹڈ کے خلاف 28 گیندوں پر 28 رنز بنانے والے محمد حفیظ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میں ملتان سلطانز کی ٹیم کے خلاف 46 گیندوں پر 69 رنز بنائے اور ناقدین کو کرارا جواب دیا۔
سوشل میڈیا صارفین محمد حفیظ کی جاندار بیٹنگ پر مزاحیہ ٹویٹس کرتے اور میمز شیئر کرتے نظر آئے۔
جاسر شہباز نامی صارف نے انڈین سیریز ’مرزا پور‘ کے کردار کی تصویر لگائی جس کا مقصد محمد حفیظ کے ناقدین کو کہنا تھا ’چپ! ایک دم چپ رہیے۔‘

احتشام الحق نے حفیظ کی بیٹنگ سے متاثر ہوکر لکھا ’لگتا ہے حفیظ لاہور کے اگلے میئر بننا چاہتے ہیں۔‘

کیپٹن زینب راجہ نے میم کے ذریعے کہا کہ حفیظ کہہ رہے ہیں ’اب ہم کو چاہیے عزت۔‘

ڈیوڈ ویزے بھی پچھلے میچ کی طرح اس میچ کے دوران بھی چھائے رہے۔ قلندرز کے آلراؤنڈر نے آٹھ گیندوں پر 28 رنز بنائے۔
یہی وجہ ہے کہ وہ قلندرز کے پرستار آج بھی سوشل میڈیا پر ان پر محبت لٹاتے نظر آئے۔

’پی ایس ایل‘ میمز نامی تو پہلے ہی ڈیوڈ ویزے کو پنجاب کا وزیراعلیٰ بنانے کی خواہش کا اظہار کرچکا ہے۔
لاہور قلندرز نے دفاعی چیمپیئنز ملتان سلطانز کو 181 رنز کا ہدف دیا ہے اور میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں جاری ہے۔

شیئر: