پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی سے میچ کے دوران لاہور قلندرز کے دو فیلڈرز محمد حفیظ اور فخر زمان ایک کیچ پکڑنے کی کوشش کے میں آپس میں ٹکرا گئے تھے اور اس وجہ سے زلمی کے بیٹسمنین حیدر علی کا کیچ ڈراپ ہو گیا تھا۔
یہ کیچ کیوں چھوٹ گیا اور غلطی کس کی تھی اس کا فیصلہ کرنے کے لیے سوشل میڈیا صارفین کو زیادہ سوچنے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ گتھی بھی محمد حفیظ اور فخر زمان نے خود ہی سلجھا دی ہے۔
فخر زمان نے جمعرات کی رات اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو ٹویٹ کی جس میں وہ محمد حفیظ کے ہمراہ پشاور زلمی سے میچ کے دوران حیدر علی کا کیچ چھوٹ جانے کی کہانی سنا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
پی ایس ایل میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 29 رنز سے ہرادیاNode ID: 641096
-
پاکستان کے فاسٹ بولر محمد حسنین کا ایکشن غیر قانونی قرارNode ID: 641536
اس ویڈیو میں ان کے ساتھ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی، افغان سپنر راشد خان اور فاسٹ بولر حارث رؤف قہقہے لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
کیچ چھوٹنے پر محمد حفیظ کہتے ہیں کہ فخر زمان ’کہتا ہے کہ جی آپ (محمد حفیظ) نے بولا ہے یس مائن، لیکن میں (فخر زمان) نے بولا نہیں اِٹس مائن۔‘
اس کے بعد فخر زمان کیمرے کی طرف دیکھتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’بھئی میں بلکل غلطی مان رہا ہوں، حفیظ بھائی آپ نے کال بھی کی تھی کہ یس مائن، لیکن یقین کریں کہ میں نے دل میں بولا کہ اِٹس مائن۔‘
گذشتہ رات فخر زمان نے ٹوئٹر پر اپنی پروفائل پکچر بھی تبدیل کی اور اس تصویر میں انہیں اور محمد حفیظ کو حیدر علی کا کیچ چھوڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
#NewProfilePic pic.twitter.com/6ThU7TqBpj
— Fakhar Zaman (@FakharZamanLive) February 2, 2022