Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روہت شرما نے محمد حفیظ اور شعیب ملک کو پیچھے چھوڑدیا

روہت شرما اس وقت تینوں فارمیٹوں میں انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان ہیں۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
انڈین کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان روہت شرما پاکستان کے دو آل راؤنڈرز شیعب ملک اور محمد حفیظ کو پیچھے چھوڑکر دنیا بھر میں سب سے زیادہ بین الاقوامی ٹی 20 میچ کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
سری لنکا کے خلاف دھرم شالا میں جاری تیسرا  ٹی20 میچ روہت شرما کے کیریئر کا 125واں ٹی 20 میچ ہے۔
دنیا بھر میں سب سے زیادہ بین الاقوامی ٹی20 میچز کھیلنے والے کھلاڑیوں میں شعیب ملک کا دوسرا نمبر ہے جو 124 میچ کھیل چکے، جبکہ رواں سال بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے محمد حفیظ نے اپنے ٹی20 کیریئر میں 119 میچ کھیلے ہیں۔
روہت شرما اپنے بین الاقوامی ٹی20 کیریئر میں 32.75 کی اوسط اور چار سینچریوں اور 26 نصف سینچریوں کی مدد سے اب تک 3308 رنز بناچکے ہیں۔
دوسری جانب شعیب ملک نے اپنے کیریئر کے 124 ٹی20 میچز میں 31.21 کی اوسط اور نو نصف سینچریوں کی مدد سے 2435 رنز بنائے ہیں۔ انہوں نے 124 میچوں میں 28 وکٹیں بھی حاصل کررکھی ہیں۔
جبکہ محمد حفیظ نے 119 ٹی20 میچز میں 14 نصف سینچریوں کی مدد سے اور 26.46 کی اوسط سے 2514 رنز بنائے تھے۔ انہوں نے اپنے بین الاقوامی ٹی 20 کیریئر میں 61 وکٹیں بھی حاصل کیں۔
واضح رہے روہت شرما کو انڈین کرکٹ بورڈ کی جانب سے نومبر 2021 میں ٹی 20 ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا اور اس وقت وہ کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں اپنی ٹیم کے کپتان ہیں۔

شیئر: