غیر قانونی تارکین کو رہائش فراہم کرنے پر مصری گرفتار
اتوار 27 فروری 2022 20:47
غیر قانونی تارکین کو متعلقہ ادارے کے حوالے کیا گیا ہے( فوٹ سبق)
سعودی عرب میںعسیر پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ خصوصی فورس نے ابہا شہر میں سرحدی امن قانون کی خلاف ورزی کرنے والے چھ یمنیوں کو رہائش کرنے والے مصری کو گرفتار کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجسنی ایس پی اے کے مطبق پولیس نے غیر قانونی تارکین کو متعلقہ ادارے اور انہیں رہائش فراہم کرنے والے مصری کو پبلک پرسیکیوشن کے حوالے کیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ’جو شخص بھی سرحدی امن قانون کی خلاف ورزی میں سہولت فراہم کرے گا،انہیں مملکت میں سفر کی سہولت دے گا، انہیں رہائش مہیا کرے گا یا کسی بھی شکل میں کوئی مدد کرے گا اسے 15 برس تک قید اور دس لاکھ تک کا جرمانہ کیا جائے گا‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ سفر کی سہولت کےلیے استعمال ہونے والی گاڑی اور پناہ گاہ کے طور پر استعمال کی جانے والی رہائش بھی بحق سرکار ضبط کرلی جائے گی‘۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ’یہ جرم سنگین ہے جو بھی اس کے مرتکب کو فوری گرفتار کر لیا جاتا ہے‘۔