Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر قانونی تارکین کو پناہ دینے پر شہری گرفتار

’غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے والے 9 ایتھوپین کو اپارٹمنٹ میں پناہ دی تھی‘ ( فوٹو: سبق)
عسیر پولیس نے کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین کو پناہ دینے پر ایک شہری کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مذکورہ شخص نے غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے والے 9 ایتھوپین تارکین کو ایک اپارٹمنٹ میں پناہ دی تھی۔
عسیر ریجن پولیس نے کہا ہے کہ ’واقعہ محائل کمشنری کا ہے جہاں چھاپہ مار کر غیر قانونی تارکین اور شہری کو گرفتار کیا گیا ہے‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’غیر قانونی تارکین کے ساتھ تعاون کرنا، انہیں پناہ دینا، انہیں ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنا یا ان کے ساتھ کسی قسم کا معاملہ کرنا سنگین جرم ہے‘۔
’ایسا کرنے والے کو 15 سال تک قید اور 10 لاکھ ریال تک جرمانے کے علاوہ مقامی وسائل اطلاعات میں تشہیر کی جائے گی‘۔

شیئر: