Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویسٹ انڈیز نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو ہرا دیا

پروویڈینس.. ویسٹ انڈیز نے 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔گیانا نیشنل اسٹیڈیم میں گرین شرٹس نے ویسٹ انڈیزکو جیت کے لئے 309 رنز کا ہدف دیا جسے ویسٹ انڈیز نے 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ جیسن محمد نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 58 گیندوں پر 3 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 91 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔ 49ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔ والٹن 7 ،لیوس 47 ، پاویل 61، ہوپ 24، جوناتھن کارٹر 14، کپتان جیسن ہولڈر 11 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور شاداب خان نے 2، 2 جب کہ محمد حفیظ اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جیسن محمد کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت د ی۔ کامران اکمل اور احمد شہزاد نے ٹیم کو 85 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا۔ کامران اکمل نے 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 47 رنز بنائے ۔ احمد شہزاد 67 رنز پر آوٹ ہوئے۔ بابر اعظم اور محمد حفیظ نے 28 رنز کی شراکت قائم کی۔ بعد ازاںحفیظ نے شعیب ملک کے ساتھ ملکر جارحانہ بلے بازی کی اور چوتھی وکٹ کے لئے 89 رنز کی شراکت قائم کی۔ حفیظ نے 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 88 رنز بنائے ۔شعیب ملک نے 38 گیندوں پر 53 رنز اسکور کئے۔ کپتان سرفراز احمد 13 گیندوں پر 20 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔ ویسٹ انڈیز کے ایشلے نرس نے 4 وکٹیں لیں۔

شیئر: