Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑیوں اور ایلمونیم کی ورکشاپس چلانے والے غیرملکیوں کے خلاف کارروائی

قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ اداروں کے حوالے کردیا گیا ہے( فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی وزارت تجارت نےکہا ہے کہ مملکت کے مختلف علاقوں میں انسداد پردہ پوشی کے حوالے سے تفتیشی دورے جاری رہیں گے۔
وزارت نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ مہلت کے خاتمے کے بعد تفتیشی دورے تیز کردیے گئے ہیں۔ تفتیشی مہم کے دوران گاڑیوں اور ایلمونیم ورکشاپس میں تجارتی پردہ پوشی کے متعدد واقعات ریکارڈ پر آئے ہیں۔
بیان میں وزارت تجارات نے کہا کہ سعودیوں کے نام سے گاڑیوں اور ایلمیونیم کے ورکشاپس چلانے والے غیرملکیوں اور ان کی معاونت کرنے والے سعودیوں کو قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ اداروں کے حوالے کردیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں وزارت تجارت نے کہا کہ الخرج میں معدنیات نکالنے والی ایک بڑی کمپنی نے مہلت سے فائدہ اٹھا کر اپنے کاروبار کو قانون کے مطابق کرا لیا ہے۔
وزارت تجارت نے بتایا کہ کمپنی کی سالانہ آمدنی 38 ملین ریال سے زیادہ ہے۔ اس نے مہلت کے دوران اس سے فائدہ اٹھا کر خود کو غیرقانونی کاروبار کے سنگین اثرات سے بچایا ہے۔
 اب کمپنی کے خلاف انسداد تجارتی پردہ پوشی قانون کی خلاف ورزی پر عائد ہونے والے جرمانے عائد نہیں گے۔

شیئر: