Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روپے کے مقابلے میں سعودی ریال، امریکی ڈالر، اماراتی درہم اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی بیشی کا سلسلہ جاری ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں چھ پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
منگل کے روز پاکستان کے سرکاری بینک کی جانب سے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق امریکی ڈالر کی قدر 177.41 روپے رہی جو اس سے قبل پیر کو 177.47 روپے تھی۔
انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قدر 47.28، اماراتی درہم 48.30، برطانوی پاؤنڈ 238.12، کویتی دینار 585.73، عمانی ریال 460.8.، بحرینی دینار کی قدر 470.58 روپے رہی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 177.3 اور قیمت فروخت 178.9 روپے رہی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 46.85 اور قیمت فروخت 47.5، اماراتی درہم کی قیمت خرید 48.3 اور قیمت فروخت 49 روپے جب کہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 237 اور قیمت فروخت 239.5 روپے رہی۔

 

 
 

شیئر: