سعودی عرب میں ریاض میونسپلٹی نے کہا ہے کہ مغرب کی اذان سے صبح سات بجے تک پورے ریجن میں تعمیرات اور انہدام کی کارروائی پر پابندی ہے۔
ان اوقات میں کوئی تعمیراتی کام کیا جاسکے گا اور نہ کسی عمارت کے انہدام کی کارروائی انجام دی جاسکے گی۔
اخبا ر24 کے مطابق ریاض میونسپلٹی نے یہ پابندی مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے آرام اور محلوں میں سکون و اطمینان کے لیے لگائی ہے۔ مغرب کے بعد سے صبح سات بجے تک کا وقت آرام و سکون کا ہے۔ اس دوران شور شرابے سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہوتا ہے۔
10 آلاف ريال عقوبة مالية تنتظر المخالفين..
يُمنع تنفيذ أعمال البناء أو الهدم من بعد أذان المغرب حتى الساعة الـ7 صباحًا حفاظًا على هدوء أحيائنا السكنية وراحة السكان الأعزاء.. pic.twitter.com/dWHv22eh7e
— أمانة منطقة الرياض (@Amanatalriyadh) March 1, 2022