Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ای پلیٹ فارم پر اونٹوں کا اندراج، ڈی این اے محفوظ ہوگا

 اونٹ کے مالک کو باقاعدہ شناختی کارڈ جاری کیا جائے گا(فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں اونٹوں کے مالکان کیمل کلب کے قائم کردہ اپنی نوعیت کے پہلے پروجیکٹ پر عمل درآمد شروع کرتے ہوئے اونٹوں کے ڈیٹا کا کیمل کلب کے ای پلیٹ فارم (وثقھا) میں اندراج کرا رہے ہیں۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق مملکت کی تاریخ میں پہلی بار اونٹوں کے مالکان نے اونٹوں سے متعلق بنیادی معلومات محفوظ کرنا شروع کی ہیں۔ اونٹوں کا ڈی این اے بھی محفوظ کیا جارہا ہے۔ 
کیمل کلب کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر تیکنکی اورای کلینکل حوالوں سے (وثقھا) پلیٹ فارم کی نگرانی کررہے ہیں۔ 
اندراج  دو مرحلوں میں ہوگا۔ پہلے مرحلے میں صرف کیمل کلب کے میلوں میں شرکت کرنے والے اونٹوں کا اندراج ہوگا جبکہ دوسرے مرحلے میں مملکت میں موجود تمام اونٹوں کا اندراج کیا جائے گا۔ 
کیمل کلب کےمطابق ایسے کسی بھی اونٹ کو کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹول میں شرکت کا موقع نہیں دیا جائے گا جس کا اندراج (وثقھا) پلیٹ فارم میں نہ کرایا گیا ہو۔
اونٹوں کے اندراج کا فائدہ مالکان کے ساتھ خریداروں کو بھی ہوگا۔ اس سے اونٹوں کی نسلوں کی خصوصیات کو بھی تحفظ ملے گا۔ 
اندراج کرانے والے اونٹ کے مالک کو باقاعدہ شناختی کارڈ جاری کیا جائے گا جس میں اونٹ یا اونٹنی سے متعلق تمام معلومات محفوظ ہوں گی۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: