Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں جنوبی بیرونی صحن کی تیاری مکمل

’جنوبی صحن کی تیاری رمضان المبارک میں زائرین کے استقبال کے لیے ہے‘ ( فوٹو: سبق)
حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام کے جنوبی بیرونی صحنوں کو نمازیوں کے لیے تیار کر لیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جنوبی صحن میں لائٹ اور پنکھوں کے علاوہ نمازیوں کے لیے دیگر ضروریات سے آراستہ کر دیا ہے۔
انتظامیہ کے تحت منصوبوں کی کمیٹی کے سربراہ انجینئر عمار بن محمد الاحمدی نے کہا ہے کہ ’جنوبی صحن کی تیاری رمضان المبارک میں زائرین اور نمازیوں کے استقبال کی تیاریوں کا حصہ ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’مسجد الحرام کے تمام متعلقہ حصوں کے علاوہ زائرین کو پیش کی جانے والی خدمات کی تکمیل کی جارہی ہے‘۔
’جنوبی صحن میں لائٹ کے علاوہ ماحول کی گرمی دور کرنے کے لیے خصوصی پنکھے بھی نصب کردیئے گئے ہیں‘۔

شیئر: