Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں 547 کلو گرام حشیش سمگل کرنے کی کوششں ناکام

سرحدی محافظوں نے51 سمگلروں کو حراست میں لیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں سرحدی محافظوں نے جازان، عسیر اور نجران میں 547 کلو گرام حشیش اور17 ٹن 666 کلو گرام قات سمگل کرنے کی متعدد  کوششیں ناکام بنائی ہیں۔51 سمگلروں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے اورالاخباریہ کے مطابق عسیر ریجن میں سیکیورٹی گشتی فورس نے 146 کلو گرام قات (نشہ آور پتے) کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی ہے۔ 
 وزارت داخلہ میں رابطہ انچارج کرنل احمد الطویان نے بتایا کہ’ تین سعودی شہری قات کے پتے ایک گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپا کر سمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے، ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا‘۔
کرنل احمد الطویان نے بتایا کہ ’ملزمان کو قانونی کارروائی کےبعد متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا‘۔ 

 

شیئر: