ماسکو۔۔۔۔روس نے گزشتہ روز شام پر امریکی کروز میزائل حملے کو روکنے کیلئے کوئی کوشش نہیں کی اور ایسا لگتا ہے کہ روسی دفاعی نظام شامی اڈے پر امریکی حملہ روکنے میں ناکام رہا۔اس ایئر بیس پر روس نے جدید ترین s-400گراؤلر ایئرڈیفنس سسٹم تنصیب کیا ہے۔روسی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ یہ 300اہداف کو تلاش اور حملہ آور جنگی طیاروں اور میزائل کو روک سکتا ہے۔امریکہ نے جو کروز میزائل شام پر برسائے ان کی تعداد 59تھی اور یہ ٹام ہاک کروز میزائل کہلاتے ہیں۔ان کی رینج 690میل ہے اور وہ ممکنہ انٹر سیٹ سے بچنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ایک میزائل کا وزن 1450کلو گرام ہوتا ہے۔شامی ذرائع نے کہا کہ امریکہ کے30ٹام ہاک کروز میزائل اپنے اہداف تک پہنچنے میں ناکام رہے تاہم امریکہ نے دعویٰ کیا کہ سارے میزائل ہدف پر پہنچے۔