Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں معذور اور بوڑھے زائرین کے لیے گالف گاڑیاں

سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ عمرہ، نماز اور طواف کے مسجد الحرام آنے والے معذور اور بوڑھے زائرین کو گالف گاڑیوں کی سہولت فراہم کررہی ہے۔ انہیں ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچایا جا رہا ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق انتظامیہ کے عہدیدار عادل الاحمدی نے بتایا کہ مسجد الحرام کے صحنوں میں معذور زائرین کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسجد الحرام کے صحنوں میں کئی پوائنٹ عمرہ زائرین کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کے لیے مختص ہیں۔ کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات اور سماجی فاصلے کی پابندی بھی کی جارہی ہے۔ 

شیئر: