Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں گرد آلود تیز ہوائیں، وصلہ میوزک فیسٹیول منسوخ

فیسٹیول 4 اور 5 مارچ کو ریاض کی ہڈن ویلی میں منعقد ہونا تھا( فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں گرد آلود تیز ہواؤں کی وجہ سے وصلہ میوزک فیسٹیول کے منتظمین نے دو روزہ پروگرام منسوخ کر دیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب میں اپنی نوعیت کا پہلا وصلہ میوزک فیسٹیول 4 اور 5 مارچ کو ریاض کی ہڈن ویلی میں منعقد ہونا تھا۔
وصلہ میوزک فیسٹیول دبئی میں شروع کیا گیا تھا لیکن اس سال یہ پہلی بار مملکت میں منعقد ہونا تھا۔
دو روزہ فیسٹیول میں عرب اور سعودی ایلٹرنیٹو اور انڈی ٹیلنٹ شامل ہیں بشمول ہیڈ لائن ایکٹس جنہوں نے گزشتہ دہائی کے دوران مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کی موسیقی کی صنعت پر غلبہ حاصل کیا ہے۔
راک، ایلٹرنیٹو، انڈی راک، انڈی پاپ، جاز، سول، فنک، الیکٹرو پاپ اور فیوژن سمیت مجموعی طور پر 15 بینڈ انواع بجانے کے لیے مقرر تھے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کا دارالحکومت ریاض جمعے کو گردوغبار کے شدید طوفان کی زد میں رہا ہے۔
ہوا کی رفتار 50 کلو میٹر فی گھنٹے سے زیادہ ریکارڈ کی  گئی جس کی وجہ سے حد نظر محدود ہو گئی۔
فیسٹیول کے دروازے جمعہ کو سہ پہر 3 بجے کھلنے کے لیے مقرر کیے گئے تھے لیکن ایونٹ کے منتظمین نے ابتدائی طور پر فیسٹیول کو شام 6 بجے تک موخر کر دیا۔ تاہم ریت کے طوفان کے باعث وصلہ میڈیا ٹیم نے انسٹاگرام پر شیئر کیا کہ فیسٹیول کا پہلا دن حفاظت کے پیش نظر ملتوی کر دیا گیا ہے۔
جمعہ کی شام وصلہ میڈیا ٹیم نے اعلان کیا کہ وہ ’موسمی حالات کی وجہ سے اور سب کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے‘ فیسٹیول کو مکمل طور پر منسوخ کر رہے ہیں۔

وصلہ میوزک فیسٹیول دبئی میں شروع کیا گیا تھا(فوٹو عرب نیوز)

ریاض کے مرکز سے 80 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع اس فیسٹیول کو حاظرین کے لیے غیر محفوظ سمجھا جاتا تھا۔ ریت کے طوفان ان لوگوں کے لیے سانس لینے میں شدید دشواری کا باعث بن سکتے ہیں جنہیں سانس کی تکلیف کے مسائل کا سامنا ہے۔
ابتدائی طور پر، منتظمین کا مقصد فیسٹیول کے پہلے دن کو ملتوی کرنا اور 5 مارچ کو منصوبہ بندی کے مطابق جاری رکھنا تھا۔
فیسٹیول میں جانے والے ریفنڈز کی درخواست کرنے کے لیے انسٹاگرام کا رخ کیا، بہت سے لوگوں نے جدہ سے کئی فنکاروں جیسے کہ سکیلیٹن کراؤڈ، سعود مسی، عزیز ماراکا، قاہرہ اور حمزہ نمیرا کو دیکھنے کے لیے سفر کیا۔
ایونٹ کے منتظمین نے میڈیا آؤٹ لیٹس کو مطلع کیا کہ ایونٹ ’اگلے نوٹس تک منسوخ‘ رہے گا اور مستقبل کی ممکنہ تاریخ پر فیصلہ ہونے کے بعد وہ اس کا اعلان کریں گے۔

شیئر: