Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراعظم اپنے مشیران سے محتاط رہیں: چوہدری پرویز الٰہی

پرویز الٰہی نے میڈیا ہاؤسز کے اشتہارات بند کرنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
سپیکر پنجاب اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پروزیر الٰہی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے مشیر غلط بیانی سے حکومت اور میڈیا کے درمیان خلیج پیدا کر رہے ہیں، وزیراعظم سے درخواست ہے کہ وہ اپنے مشیران سے محتاط رہیں۔
اتوار کو چوہدری پروزیر الٰہی نے جاری بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کی طرف سے اپنے ممبران کو مخصوص چینلز پر نہ بھیجنے پر تشویش ہے ’ایسا کرنے سے تحریک انصاف اپنا نقطہ نظر متوازن طریقے سے عوام کے سامنے نہیں رکھ پائے گی۔‘
انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے جموریت کا حسن ہے، وزیر اعظم اور پارٹی قیادت سے فیصلے پر نظر ثانی کی دراخوست کرتے ہیں۔
چوہدری پرویز الہی کی جانب سے چند اخبار اور میڈیا ہاؤسز کے اشتہارات بند کرنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ اشتہارات پر پابندی بظاہر پیکا آرڈنیس کے تناظر میں لگائی گی ہے، سرکاری اشتہارات عوام کے پیسے ہیں جن کو مخصوص اخبارات اور چینل کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ’مجھے حیرانگی ہے کہ تحریک انصاف کی طرف سے میڈیا ہاؤسز کو کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔‘
پرویز الٰہی نے کہا کہ وزیراعظم نے انہیں میڈیا ہاؤسز اور حکومت کے درمیان پیکا آرڈیننس کے حوالے سے معمالات سلجھانے کا ٹاسک دیا ہے۔
خیاال رہے کہ منگل کو وزیر اعظم عمران خان نے لاہور میں چوہدری برادران سے ملاقات کی تھی۔
ملاقات کے بعد مسلم لیگ ق کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ چودھری شجاعت حسین نے وزیراعظم کی جانب سے پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کو سراہا اور پنجاب کی انڈسٹریل سٹیٹس کے لیے بھی صنعتی پیکیج کے اعلان کا کہا تھا۔
بیان کے مطابق ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی تھی۔

شیئر: