واشنگٹن۔۔۔۔امریکی ماہرین صحت نے نیند کی کمی کو ہڈیوں کی کمزوری کا سبب قراردیدیا۔فلوریڈا یونیورسٹی کے ماہرین صحت کی تحقیق کے مطابق نیند کی کمی سے ہڈیوں کی نشوونما کرنے اور انہیں مضبوط بنانے میں مددگار پروٹین کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے جس سے ہڈیاں کمزور ہوجاتی ہیں۔پوری نیند لینے والے لوگ تازہ دم ہوکر جاگتے ہیں۔ان کی ذہنی اور جسمانی صحت دونوں بہتر رہتی ہے اور ہڈیاں بھی مضبوط رہتی ہیں۔