پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جلد اس سلسلے میں بل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
انھوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم دیکھیں گے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن اس کی حمایت کرتے ہیں جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے راستے میں رکاوٹ بنتے ہیں۔‘
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ حکمران جماعت کی طرف سے جنوبی پنجاب صوبہ بنانے اور اس سلسلے میں قانون سازی کا اعلان کیا گیا ہے۔ بلکہ موجودہ حکومت کی تشکیل سے پہلے بھی وزیر اعظم، وفاقی وزراء اور صوبائی حکومت اس حوالے سے متعدد بار اعلانات کر چکی ہے۔
مزید پڑھیں
-
جنوبی پنجاب صوبہ کیا محض سیاسی نعرہ ہے؟Node ID: 420561
-
جنوبی پنجاب سیکریٹیریٹ غیر فعال، ’افسران جانے کے لیے تیار نہیں‘Node ID: 533326